سوڈان،4جنوری(ایجنسی) آج پیر کے روز سوڈان نے بھی سعودی عرب کے حمایت میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوڈانی وزارتِ خارجہ کے مطابق سعودی سفارتخانے پر ایرانی مظاہرین کے حملے کے بعد تہران میں سفارتخانہ اور مشہد میں قونصل خانے کو بند
کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح سے کم کر کے چارج ڈی افیئر کے مقام پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے کل اتوار کے روز ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ قبل ازیں خلیجی ریاست بحرین بھی ایران کے ساتھ سفارتی روابط ختم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔